PTCL advances Telenor Pakistan acquisition by signing financing agreements with IFC-led consortium - Press Release

PTCL advances Telenor Pakistan acquisition by signing financing agreements with IFC-led consortium

Karachi – June 28, 2024: Pakistan Telecommunications Company Limited (PTCL) has signed formal loan agreements with an International Finance Corporation (IFC)-led consortium to secure up to $400 million in financing for the acquisition of Telenor Pakistan and Orion Towers (Pvt.) Limited. This is a significant milestone in the acquisition process following the IFC Board of Directors' approval of the financing deal in April 2024.



PTCL entered into a Share Purchase Agreement (SPA) last December with Telenor B.V. to acquire 100% of the shares of Telenor Pakistan at a price of PKR 108 billion on a cash-free, debt-free basis.

The IFC-led consortium, which includes the Silk Road Fund (SRF) and British International Investment plc (BII), has now formally agreed upon a $400 million facility with a seven-year tenor. The facility will be repaid in quarterly installments and includes a one-year capital grace period. The financing of this project is in line with the IFC-led consortium's commitment to enhancing digital connectivity and narrowing the digital infrastructure gap in Pakistan.

Commenting on the development, President and Group CEO, PTCL & Ufone 4G, Hatem Bamatraf said, "We are thrilled to witness the materialization of this financing deal, which brings us closer to concluding this transformative milestone in Pakistan's telecom sector. We are eager to serve a larger customer base with renewed commitment as soon as the acquisition process concludes following the necessary regulatory approvals."

The disbursement of financing is expected to take place following the completion of the conditions as specified in the financing agreements.


آئی ایف سی کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ: پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول میں اہم پیش رفت کرلی

اسلام آباد/کراچی – 82 جون 2024: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کے لیے 400 ملین ڈالر تک کے قرضے کے حصول کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی زیر قیادت کنسورشیم کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔ اپریل 2024 میں آئی ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فنانسنگ ڈیل کی منظوری کے بعد یہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
پی ٹی سی ایل نے گزشتہ دسمبر میں ٹیلی نار (بی۔وی۔) کے ساتھ حصص کی خریداری کے معاہدے(ایس پی اے) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کمپنی نے ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص 108 ارب روپے کے عوض  کیش فری ،  ڈیٹ فری بنیادوں پر حاصل کر لیے تھے۔
 آئی ایف سی کی زیر قیادت کنسورشیم، جس میں سلک روڈ فنڈ (ایس آر ایف) اور برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ(بی آئی آئی)  پی ایل سی شامل ہیں، نے اب پی ٹی سی ایل کو سات سالہ مدت کیلئے 400 ملین ڈالر  کے قرضے کی فراہمی کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ قرضے کی واپسی سہ ماہی اقساط میں کی جائے گی، جبکہ معاہدے میں ایک سالہ رعایتی مدت بھی شامل ہے۔ آئی ایف سی کنسورشیم کی جانب سے اس منصوبے کی فنانسنگ ادارے کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل کنکٹویٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے دیرینہ عزم کا تسلسل ہے۔
اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے صدر و گروپ سی ای او ،حاتم بامطرف کا کہنا تھا، ''ہم اس فنانسنگ معاہدےکی تکمیل پر بہت پُرجوش  ہیں، کیونکہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل کے حصول کے مزید قریب پہنچ رہے ہیں۔ ہم ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ٹیلی نار پاکستان کے حصول کا عمل مکمل ہوتے ہی ایک نئے عزم کے ساتھ صارفین کی ایک بڑی تعداد کی خدمت کرنے کے منتظر ہیں۔''
آئی ایف سی کنسورشیم کی جانب سے فنانسنگ کی فراہمی، فنانسنگ معاہدے میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل کے بعد متوقع ہے۔
Previous Post Next Post

نموذج الاتصال